Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: موجودہ حالات کی پیشگوئی کرنے والی 17 سال پرانی ٹی وی سیریز

گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے اور زیادہ تر ممالک میں اس وقت لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے تاہم ہالی وڈ کی ٹی وی سیریز 'دی ڈیڈ زون' میں اس وائرس کی پیشگوئی پہلے ہی کی جاچکی تھی اور یہ سیریز موجودہ حالات کی مکمل عکاس ہے۔

یہ ٹی وی سیریز 17 سال پرانی ہے مگر حیران کن طور پر اس سیریز کا مرکزی کردار موجودہ حالات کی طرح چین سے پیدا ہونے والے وائرس کی پیشگی دیکھ لیتا ہے۔

موجودہ حالات کی طرح اس ٹی وی سیریز میں یہ دکھایا گیا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک کی ضرورت ہے جبکہ وائرس کے سبب لاک ڈاؤن بھی ناگزیر ضرورت بن جاتا ہے۔

اس کے علاوہ وائرس کا علاج یہی کلوروکوئن سے ہی ممکن دکھایا گیا تھا۔

اس سے قبل بھی کئی ایسی چیزیں سامنے آچکی ہیں جنہیں کورونا وائرس کی پیشگوئی قرار دیا جارہا ہے۔ ذیل میں موجود لنکس پر کلک کرکے مزید پڑھیئے۔

سالوں پرانے “الیومیناتی” نامی گیم میں 9/11 حملوں اور کورونا وائرس کی پیشگوئی

جوفرا آرچر نے ‘کورونا وائرس’ کی پیشگوئی 6 سال قبل ہی کردی تھی؟

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی پیشگوئی 9 سال پرانی فلم میں کنٹیجن میں۔

بابا وانگا کی کورونا وائرس سے متعلق کی گئی پیشگوئی منظر عام پر

بابا وانگا کی 2020 کے آخر کی خوفناک پیشگوئی